ھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پنجاب اسمبلی انتخابات کے لیے 17 اور گوا اسمبلی انتخابات کے لیے 29 امیدواروں کی پہلی فہرست آج یہاں جاری کر دی۔
پارٹی نے امرتسر لوک سبھا سیٹ کے ضمنی انتخابات اور اتر پردیش کی تین قانون ساز کونسل نشستوں کے لیے بھی امیدوار وں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔
right;">مرکزی وزیر اور بی جے پی مرکزی الیکشن کمیٹی کے سیکرٹری جگت پرکاش نڈڈا نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ فہرست جاری کرتے ہوئے بتا یا کہ مرکزی الیکشن کمیٹی کے اجلاس میں ان ناموں کو حتمی شکل دی گئی. کل دیر شام ہونیوالی اس میٹنگ میں پارٹی صدر امت شاہ، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور دیگر سینئر رہنما موجود تھے۔